Skip to content Skip to footer

مدرسہ جامعہ اسلامیہ

جہاں دین اور دنیا ساتھ چلتے ہیں

الحمدللہ! امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامعہ اسلامیہ نے جدید حالات کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تجدیدی کارنامے سرانجام دیے۔ ضرورت کا تعین کیا۔اہداف وضع کیے اور علمی ڈھانچہ فراہم کر کے دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج پر مشتمل منصوبہ جات پیش کیے جو بحمدللہ بڑی کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہیں۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدللہ! جامعہ اسلامیہ مدرسہ، جامعہ اسلامیہ البنات، اور جامعہ اسلامیہ اسکول ایک عظیم دینی، تعلیمی اور اصلاحی مشن کے تحت قائم کیے گئے ہیں، جن کا مقصد نسلِ نو کو دینِ اسلام کی حقیقی روح سے روشناس کرانا اور انہیں دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج سے آراستہ کرنا ہے۔

ہمارا عزم ہے کہ طلبہ و طالبات کو ایسا ماحول فراہم کریں جہاں وہ قرآن و سنت کی روشنی میں علم حاصل کریں اور عملی زندگی میں اسلامی اقدار کو اپنا کر معاشرے کے بہترین فرد بن سکیں۔ الحمدللہ، یہ ادارے کامیابی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور علم کی روشنی کو عام کر رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے اس ادارے کو مزید ترقی و استحکام نصیب کرے۔ آمین!

قاری ظفر اقبال
(مہتمم: جامعہ اسلامیہ ، جامعہ اسلامیہ البنات، جامعہ اسلامیہ اسکول)

زیر انتظام ادارے

🏫 زیرِ انتظام ادارے

جامعہ اسلامیہ گلشنِ اسلام کے زیرِ انتظام مختلف دینی و تعلیمی ادارے کامیابی سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں:

🕌 جامعہ اسلامیہ مسجد

نماز، جمعہ، عیدین، اصلاحی دروس، و روحانی تربیت گاہ۔

🏫 جامعہ اسلامیہ پبلک اسکول

جدید اور دینی تعلیم کا حسین امتزاج، بچوں کی جامع تربیت۔

📖  جامعہ اسلامیہ   (برائے اطفال)

ناظرہ، حفظ، تجوید اور اخلاقی تربیت برائے بچوں۔

👧 جامعہ اسلامیہ مدرسۃ البنات

پردہ دار ماحول میں اسلامی، اخلاقی و علمی تعلیم برائے طالبات۔

https://jamiaislamia.site/wp-content/uploads/2025/04/abdulrehmanzafar44_7478107033049320722.mp4

اعدوشمار

0
ادارے
0
زیرِ تعلیم طلباء
0
فاضل طلباء
0
تدریسِ سال

This will close in 3 seconds